ابنا: عراق ميں ايک سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ عراقي فوج کے جنگي طياروں نے سنيچر کو صوبہ صلاح الدين کے شمالي علاقے ميں داعش کے ٹھکانوں پر بمباري کي ہے - ان فضائي حملوں ميں جو الحنکہ اور شيخ حمد ميں کئے گئے دسيوں دہشت گرد ہلاک اور زخمي ہوگئے-العراقيہ ٹيلي ويژن چينل نے بھي رپورٹ دي ہے کہ عوامي رضاکاروں اور قبائلي جوانوں نےموصل ميں داعش کے نام نہاد شرعي قاضي ابوحفصہ کو ہلاک کرديا ہے- ادھر صوبہ الانبار ميں عراقي فوج کي آپريشنل کمان نے اطلاع دي ہے کہ پانچ سو رضاکار داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بغداد سے الانبار کے لئے روانہ ہوگئے ہيں-
عراقي فوج کي آپريشنل کمان کا کہنا ہے کہ يہ عوامي رضاکار آئندہ چند روز ميں فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ميں حصہ ليں گے- دوسري طرف صوبہ ديالہ ميں ايک سيکورٹي عہديدار نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے السعديہ کے علاقے ميں القدوس مسجد کے پيش امام اور تين ديگر عام شہريوں کو گولي مار دي ہے - ان افراد نے داعش ميں شامل ہونے سے انکار کرديا تھا - داعش کے دہشت گرد اپنے زيرقبضہ علاقوں ميں ان سبھي لوگوں کو گولي مارديتے ہيں جو ان کا ساتھ دينے سے انکار کرديتے ہيں-
.......
/169